معزز قارئین السلام علیکم!
پیوٹاج اورینٹل سٹڈیز کا24 واں شمارہ (2017ء) پیشِ خدمت ہے۔
ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ایک طرف تو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تحقیقی مجلات کے لئے مقرر کردہ معیارات پر پورا اترا جائے تو دوسری طرف زیادہ سے زیادہ محققین کے مقالات مجلہ کی زینت بنیں۔
لکھنے والوں کی طرف سے وصول شدہ مقالات کی ایک بڑی تعداد میں سے قومی و بین الاقوامی ماہرین کے تجزیہ و تحکیم کے بعد شمارہ ہذا کے لئے صرف 13 مقالات ہی اشاعت کا شرف حاصل کر سکے جن میں سے اردو اور انگریزی کا