PUTAJ Oriental Studies

RSS Feeds
Introduction

ISSN: 2219-2476

تعارف

پیوٹاج )دراسات شرقیہ( ، انجمن اساتذۂ جامعۂ پشاور وسیع تر مفہوم کے ساتھ دراسات شرقیہ  کا سالانہ چار لسانی (اُردو،انگریزی ، پشتو،عربی)تحقیقی مجلہ ہے۔ جوشرقی علوم کے تما م شعبوں میں  علمی ،طبع زادتخلیقی اور تحقیقی کاوشوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ مقالہ نگار خواتین و حضرات  کے لئے اس امر کا جاننا ضروری ہے، کہ پیوٹاج )دراسات شرقیہ ( کو پیش کردہ مخطوطات کسی اور  ادارے یا  مجلے کو طباعت کے لئے ارسال نہ کئے گئے ہوں  اور یہ کہ مقالات علمی سرقے سے خالی ہوں ۔ ۔   

اغراض و مقاصد اور اہداف

 

مجلے کے چیدہ چیدہ اغراض ومقاصد اوراہداف  درج ذیل ہیں:

  1. ۱۔ دراسات شرقیہ  میں اب تک کی گئی علمی  کاوشوں کو مربوط بنا کرآگے بڑھانا اور اس طرز کو مزید فروغ دینا۔
  2. ۲۔ معاشرتی وسماجی علوم  سے متعلق مختلف موضوعات اور مسائل کے بارے میں مروجہ نقطہ نظر کا علمی مطالعہ کرنا اورمتبادل نقطۂ نظر پیش کرنا، تاکہ ایک صحت مند علمی بحث کو پروان چڑھایا جاسکے۔
  3. ۳۔ اسلام/مسلم سیاسی افکار، اسلامی تاریخ اورتواریخ آداب اردو، پشتو، فارسی وعربی کے حوالے سے خود احتسابی کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ مستقبل کےلئے صحیح منصوبہ بندی کی خاطر ماضی کا بہتر ادراک کیا جاسکے۔
  4. ۴۔ محققین اوردانشوروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فکری استعداد سے استفادہ کرنے کے لئے ایک فورم کی فراہمی۔
  5. ۵۔ تحقیقی کاوش کے لئے اساسی منابع کے استعمال کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  6. ۶۔ مضمون (آرٹیکل) تحریر کرتے وقت اپنے نقطۂ نظر کو مضبوط دلائل کے ساتھ پیش کرنے کے طریقے کو فروغ دینا اور حواشی میں مآخذ ومنابع اور مصادر کی مکمل تفصیل بین الاقوامی طور پرمسلمہ پیمانے کے مطابق فراہم کرنا۔